آئی جی ، ڈپٹی کمشنر کو عہدوں سے نہ ہٹانے کی وضاحت کریں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کی الیکشن کمیشن میں طلبی

Election Commission of Pakistan, Secretary Establishment, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو  ان کے عہدوں سے ہٹانے کے احکامات کی تعمیل نہ کئے جانے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو حاضر ہو کر یہ وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد  نہ کئے جانے کی کیا وجہ ہے۔