ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے سے قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہو گیا، جبکہ دس گرام سونا 1543 روپے اضافے سے 1لاکھ 88 ہزار 443 روپے کا ہوگیا۔ فی تولہ چاندی 2650 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 19 ڈالر کے اضافے سے 2074 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔