ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

 ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11فیصد تک مزید اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نےیکم دسمبر سے قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی، جس کے بعد سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت می1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔