عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس؛ 3 نئے ملزمان کی شناخت ہو گئی

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس؛ 3 نئے ملزمان کی شناخت ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تین نئے ملزمان کی شناخت ہو گئی۔ 
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ تفتیش کیلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے تین ملزمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم محمد احمد قاضی، محمد عمر اور ایلون مسیح کا جسمانی ریمانڈ منظور ہوا۔

عدالت نے ملزمان کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔