ایس پی ڈولفن کی زیر صدارت اجلاس،سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال

ایس پی ڈولفن کی زیر صدارت اجلاس،سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی زیر صدارت اجلاس ہوا  جہاں سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا ڈویژنل سپروائزری آفیسرز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا ایجنڈا ڈولفن و پی آریو کی موثر پٹرولنگ کے حوالے سے مزید بہتری لانا تھا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم ، روڈ رابری کے حوالے سے اعدادو شمار چیک کئے گئے۔ کرائم کے حوالے سے مختلف ہاٹ سپائس ، کرائم پاکٹس کی نشاندہی کی گئی۔ سنیچنگ ، روڈ رابری اور سٹریٹ کرائم میں بتدریج کمی ہوئی ۔

دوسری جانب  زوہیب رانجھا نے 5 سیکٹر انچارجز و ٹیموں کیلئے اچھی کار کردگی پر تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان بھی کیا۔