ڈالر کی قدر میں مزید کمی

ڈالر کی قدر میں مزید کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹر بینک میں دوران کاروبار روپے کی قدر میں مزید اضافہ ، ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہو گئی۔

 فاریکس ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار ڈالر 282 روپے70 پیسے کا ہو گیا،واضح رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے تھی۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں پچیس پیسے کمی ہونے سے ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا،،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہوگیا،یورو 1 روپے کمی سے 309 روپے کا ہوگیا،پاؤنڈ ڈیڑھ روپے کمی سے 358 روپے 50 پیسے کا ہوگیا،اماراتی درہم 40 پیسے سستا ہوکر 77.60 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 75.70 روپے  پر آ گیا۔

 گزشتہ روز  اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام ہوا،اختتام سے قبل سرمایا کار متحرک ہو گئے،100 انڈیکس 245 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا، 100 انڈیکس 62ہزار 693 کی سطح پر بند ہوا ،آج  مارکیٹ میں16 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے 81 کروڑ 10 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer