مسافروں کیلئےاہم خبر موٹروے بند

Motorway
کیپشن: Motorway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دھند سے راستے گم ہونے لگے,لاہور ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،سمیت متعدد شہروں میں شدید دھند کا راج  برقرارہے,ایئرپورٹس پر بھی دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو رہا ہے،ٹرینوں کی  آمدورفت بھی معطل ہے۔

  شدید دھند کے باعث لاہور، ملتان موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا، ایم 3 اور ایم 4 کے تمام تر انٹرچینج بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیے گئے۔

 دھند کے پیش نظر فیصل آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول غیر فعال ہو گیا، ابوظہبی سے فیصل آباد آنے والی پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، ایئرپورٹ پر حد نگاہ 500 میٹر تک محدود، بحرین سے فیصل آباد آنے والی پرواز جی ایف 790، فیصل آباد سے ابوظہبی جانے والی پرواز 3 ایل 316 اور فیصل آباد سے بحرین جانے والی پرواز جی ایف 791 بھی دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں،دھند میں اضافے کے باعث سردی بھی بڑھ گئی ۔