نجم سیٹھی نے پی سی بی کی باگ دوڑ سنبھال لی

نجم سیٹھی نے پی سی بی کی باگ دوڑ سنبھال لی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) نجم عزیز سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا، نجم سیٹھی نے 90 دن میں کرکٹ میں تبدیلیاں لانے کا عزم ظاہر کردیا۔ 

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے آوٹ، نجم سیٹھی نے چار سال بعد دوبارہ باگ دوڑ سنبھال لی، نجم سیٹھی شکیل شیخ اور نعمان بٹ کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو سابق صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم، سابق سیکرٹری فیصل آباد رانا انیس احمد خان، شہبازعلی، سرفراز احمد سمیت کرکٹ آرگنائزر کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

پی سی بی دفتر کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بورڈ میں فوری تبدیلیاں ناگزیر ہیں، پشاور میں 6 ماہ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ واپس لائیں گے,نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹیم کے بارے میں کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی کرے گی ۔

نجم سیٹھی نے 2014 کا آئین، ڈیپارٹمنٹل اور ریجنل کرکٹ کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کمیٹی کی میٹنگ جلد بلانے کا اعلان کیا۔