آزاد کشمیر ؛ کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت بچہ جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید مسعود گردیزی : آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں رہائشی مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت بچہ جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ راولاکوٹ سے سات کلو میٹر کے فاصلے پر میرال گلہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک کچے مکان کی چھت کا ایک حصہ اچانک گرنے سے ایک 8 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عوام علاقہ نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے ملبے میں دبی خاتون کو نکال کر شیخ زید ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر زخمی خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

 اس حادثے میں دو انسانی جانوں کے اچانک ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مرحومین کو اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔