مہنگائی نےبچوں کوبھی نہ چھوڑا،فیسوں میں 100گنااضافہ کردیا گیا

مہنگائی نےبچوں کوبھی نہ چھوڑا،فیسوں میں 100گنااضافہ کردیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے مختلف فیسوں میں 100 گناہ اضافہ کردیا،تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی فیس 11 سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار چھ سو روپے کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 24 سو روپےاور بیرون ملک سے ڈگری تصدیق کی فیس چھ ہزار روپے کردی گئی۔رزلٹ آنے کے دس سال بعد تاریخ پیدائش کی فیس چھ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کی گئی ہے۔

نجی کالجز اور سکول کے انڈوومنٹ فنڈ کی فیس میں بھی 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سکول انڈوومنٹ فیس 35 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دی گئی ہے۔ کالجز کے الحاق کی فیس 90 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

نام میں تبدیلی کی فیس میں بھی سو گناہ اضافے سے طلبہ پریشان ہیں۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا جارہا ہے۔