پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنیوالے امیدواروں کے لئے اہم خبر

Punjab
کیپشن: examination hall file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں میں پولیٹیکل سائنس کے نئے لیکچررز تعینات کر دیے، پنجاب پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان پاس کرنے والی 41 خواتین کو لیکچررز تعینات کیا  گیاہے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والی 41 خواتین لیکچررز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئےہیں۔ شعبہ پولیٹیکل سائنس میں 41 خواتین سرکاری کالجوں میں لیکچررز تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے خواتین لیکچررز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی خواتین اساتذہ کو فوری طور پر کالجوں میں جوائننگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ایک ہفتہ میں جوائننگ نہ دینے والے اساتذہ کے آرڈرز منسوخ کر دیے جائیں گے۔