علی رامے: پنجاب حکومت نے سنٹر پوائنٹ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈور منصوبے کے لیے رواں میں مالی سال کے بجٹ میں تین ارب ساٹھ کروڑ روپے کا فنڈ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور سنٹر پوائنٹ پر سگنکل فری کوریڈور کا منصوبہ تیار کیا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دی ۔منصوبے پر فنڈ کے اجرا کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو ہدایات دیں کہ اس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے جس پر اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے منصوبے کے لیے 3 ارب 60کروڑ کا بجٹ رواں مالی سال کے سلانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اس منصوبے کے تحت خالد بٹ چوک پر انڈر پاس ،گھوڑا چوک کیولری پر یکطرفہ فلائی اوور کی تعمیر ہوگی ۔
کوریڈور پر ٹریفک کو گلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری بنایا جائے گا۔ ابتدائی پلاننگ میں پورے کوریڈور پرٹریفک کوگلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری موومنٹ فراہم کی جائے گی، جبکہ خالد بٹ چوک پر چار لین ڈیول کیرج وے دو طرفہ انڈر پاس تعمیر ہوگا ۔ گھوڑا چوک پر کیولری گراؤنڈ سےڈیفنس موڑ کی جانب تین رویہ سنگل سائیڈ فلائی اوور بنایا جائے گا۔دوسری جانب سنٹر پوائنٹ پر 80 کروڑ روپے خرچ کرکے نئے یوٹرن بنائے جائیں گے ۔اور ڈیفنس موڑ اور والٹن روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے ۔