ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا طارق جمیل کی سری لنکن عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی

Molana Tariq Jameel
کیپشن: Molana Tariq Jameel
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی تعلیمات اسلام میں نہیں ہیں اور وہاں بہت بڑا ظلم ہوا جبکہ ظالم اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
 اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن جا کر سانحہ سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی موت پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ سری لنکن عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں۔ سری لنکن ہائی کمیشن کے باہر صحافیوں سے بات کرتےہوئے مولانا طارق جمیل اور حافظ طاہر اشرفی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب لوگ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو مار رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں لیکن مجھے نہ ماریں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام اس طرح کی تعلیمات نہیں دیتا اورسیالکوٹ میں بہت بڑا ظلم ہوا ہے،ظالم اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں بیس پچیس سال سے محبت کا پیغام دے رہا ہوں اورمیرا کام یہ پیغام پہنچانا ہے۔
مولانا طارق جمیل نےمزید کہا کہ اسلام کا نام سلامتی ہے اور ایمان کا مطلب امن ہے۔ اسلام محبت کا درس دیتا ہے اور حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer