ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کب اور کہاں ہونگے؟ خبر آگئی

Lahore High Court Bar Associaton
کیپشن: Lahore High Court Bar Associaton
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) لاہور ڈسٹرکٹ بار کےانتخابات 8 جنوری کو ایوان عدل میں ہونگے، حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد امیدواروں کی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی، صدارت کی اہم نشست پر فرہاد علی شاہ اور راؤ سمیع کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ 

8 جنوری کو ہونیوالے انتخابات میں امیدواروں کی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، چھ نشستوں پر 36 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس بار بھی صدارت کی نشست حاصل کرنے کیلئےعاصمہ جہانگیرگروپ اورحامد خان گروپ کے وکلاء اپنے امیدواروں فرہاد علی شاہ اور راؤ سمیع کو کامیاب کرانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں، عاصمہ جہانگیر گروپ کے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے میری کامیابی وکلا کی کامیابی ہوگی۔

حامدخان گروپ کے راؤ سمیع کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے وکلاء کے کیا مسائل ہیں، کامیابی ملی توسارے کام ترجیحی بنیادوں پر کروں گا۔

لاہور بار کی سیکرٹری کی دو نشستوں پر گیارہ امیدوار، نائب صدر کی نشست پر دس، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن کی نائب صدر کی نشست پر دو دو، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر تین، فنانس سیکرٹری کی نشست پرتین،لائبریری پر دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

لاہور بار کے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کالے کوٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer