دھند کے باعث ٹرین شیڈول شدید متاثر

 دھند کے باعث ٹرین شیڈول شدید متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) ٹرینیں وقت پر آنا بھول گئیں، دھند کے باعث ٹرین شیڈول شدید متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی 14 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
 
تٖٖفصیلات کے مطابق ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ ، کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے15 منٹ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ ، پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ لیٹ رہی، جبکہ لاہور سے جانے والی کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کی بجائے رات 9 بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer