لاہور میں جرائم پر قابو کیوں نہ پایا جا سکا؟ وفاقی حکومت کا پولیس کیخلاف بڑا ایکشن

لاہور میں جرائم پر قابو کیوں نہ پایا جا سکا؟ وفاقی حکومت کا پولیس کیخلاف بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور سمیت صوبے میں کرائم کی بگڑتی صورتحال، وفاقی حکومت نے چھ ماہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ رپورٹ کے بعد افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے پولیس کارکردگی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور دیگر شہروں میں کرائم کی صورتحال کیا رہی تقابلی جائزہ رپورٹ میں پیش کیا جائے۔ اسی طرح سنگین جرائم، قبضہ گروپس اور ٹارگٹ کلرز کی رپورٹ طلب کی گئی۔ چھ ماہ کے دوران کتنے ملزمان کو سزائیں ہوئیں اور کتنی ریکوری کی گئی سب کچھ رپورٹ میں وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تقابلی رپورٹس کے بعد افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ پنجاب حکومت آئندہ چند روز میں رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ ڈیفنس بدر کمرشل میں گھر میں کام کرانے والی ماسی نقد رقم، کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈز اور انٹرنیشنل کرنسی لوٹ کر گئی فرار ہو گئی۔ پولیس نے مطابق گھر کے مالک علی رضا کی مدعیت  میں مقدمہ درج کر لیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے اوپر کام کرنے والی ماسی ذکیہ نے 2 روز قبل کام کاج کے لیے ثمینہ نامی ماسی رکھوائی تھی۔

مالک کے مطابق ماسی نے گزشتہ روز قہوہ بنایا اور اس میں نشہ آور شے ملا کر میری بیوی اور والدہ کو پلا دی، جس سے وہ بیہوش ہو گئے۔ گھر کے مالک کاکہنا تھا کہ ماسی گھر سے 50 تولہ طلائی زیورات، نقد رقم اور ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر لے گئی، جب کہ ہزار درہم، 10سے 12 لاکھ کے پرائز بانڈ اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer