ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے 5 امیدوار فائنل

سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے 5 امیدوار فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(قذافی بٹ)سینیٹ انتخابات کا دنگل، پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے5 امیدوار فائنل کرلئے۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کی11 نشستوں میں سے 5 امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جنہیں سینیٹ کے ٹکٹ دئیے جائیں گے، ان میں ذوالفقار علی بخاری، شہزاد اکبر، سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور علی ظفر ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں، خواتین اور اقلیت کی سینیٹ نشست کے لئے پارٹی مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب  الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر وضاحتی بیان جاری کردیا، ای سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو اپنی 6 سالہ مدت میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، آئین کے آرٹیکل 224 کی ذیلی شق تین کے تحت جو نشستیں اپنی مدت میعاد مکمل ہونے کے بعد خالی ہوں گی، ان پر انتخابات 30 دن سے پہلے نہیں ہوسکتے، ان خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق 10 فروری 2021 سے قبل نہیں ہوسکتا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 4 سے 5 انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے ہیں اور اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا، شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 45 کرم ون اور این اے 75 سیالکوٹ فور، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51، گجرانوالہ ون اور کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ تھری میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 19 فروری کو ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer