زین مدنی حسینی: پیکچزمال میں سجایا گیا شاندار میوزیکل کنسرٹ شو جس میں استاد راحت فتح علی خان نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا دسمبر کی سرد رات میں سجا میوزیکل شو۔
پیکچز شاپنگ مال میں سجایا گیا میوزیکل کنسرٹ شو جس میں پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے شہرہ آفاق گیت سنائے۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے صوفیانہ کلام سناکر دسمبر کی سرد شام میں ماحول گرمادیا اور شائقین جھومتے رہے۔
اس موقع راحت فتح علی خان نے حاضرین کی فرمائش پر سپرہٹ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا گیت پہلی مرتبہ کنسرٹ شو میں سنا کر شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ دسمبر کی سرد راتوں میں میوزیکل کنسرٹ شوز کے انعقاد کاسلسلہ شروع ہوچکا جس سے میوزک کے دلدادہ افراد خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔