ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس کرپشن کیس، نیب نے ریفرنس عدالت میں پیش کردیا

گجرات پولیس کرپشن کیس، نیب نے ریفرنس عدالت میں پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق) نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن کیس کا 60 صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

  ایڈمن جج نے ریفرنس کورٹ نمبر ایک میں بھجوا دیا، 3 ارب 95 کروڑ، 19 لاکھ 86 ہزار 718 روپے کی خوردبرد کے ریفرنس میں سابق ڈی پی او رائے اعجازحسین، کامران ممتاز، محمد ریاض، محمد افضل، اختر حسین شاہ، فیاض احمد اور رمیض احمد کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا، ریفرنس 60 صفحات اور 228 فولڈرز پر مشتمل ہے، ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 سال کے دوران جعلی بل بناکر ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا۔

 واضح رہےکہ گجرات پولیس فنڈز خورد برد کیس میں دو ملزم اعتراف جرم اوردو پلی بارگین کرچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer