ملک میں بین الاقوامی ہاکی بحال ہونے لگی

ملک میں بین الاقوامی ہاکی بحال ہونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر اور سابق صدر اختر رسول کا ایف آئی ایچ اوپن ہاکی سیریز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا، ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دے دیا۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آغاز ہے، پولینڈ کی ہاکی ٹیم آئندہ برس اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ حکومتی سرپرستی کے بغیرقومی کھیل کی بحالی ممکن نہیں ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والی ایف آئی ایچ اوپن ہاکی سیریز کے فیصلہ کن معرکے  میں ازبکستان نے قازقستان کو چھ دو سے شکست دے کر اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

پی ایچ ایف کے سابق صدر اختر رسول چوہدری نے کہا کہ ایف آئی ایچ ہاکی اوپن ہاکی سیریز سے دنیا کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام ملا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو قومی کھیل پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

شہباز احمد سینئر کا کہنا تھا کہ ہاکی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں کم از کم چار ایسی ہاکی اکیڈمیز بنائی جائیں جن میں کھلاڑیوں کے لئے رہائش کا بندوبست بھی ہو۔