پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت لائیو سٹاک کیخلاف متحرک

پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت لائیو سٹاک کیخلاف متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی غیر قانونی مذبح خانوں کےخلاف کارروائیاں، 4 بیف پوائنٹس سیل جبکہ 1300 کلو ناقص گوشت برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجلینس اور میٹ سیفٹی ٹیموں نے ہجویری بیف شاپ سے 450 کلو اور جیلانی بیف شاپ سے 400 کلو مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔ نعمان بیف شاپ سے 300 اور شہزاد بیف شاپ پر 150 کلو ناقص گوشت کی موجودگی پر بھی کارروائی کی گئی۔ برآمد کردہ مضر صحت گوشت تلف کرنے کے لیے پیمکو بھٹی روانہ کر دیا گیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق بیمار جانوروں کےناقص گوشت سے متعدد موذی بیماریاں پھیلتی ہیں، ویجیلنس ٹیمیں گلی محلوں میں چھاپے مار کر ذبح خانوں کا سراغ بھی لگا رہی ہیں۔

فود ٹیموں نےعوام سے اپیل کی ہے کہ کہیں بھی مضر صحت گوشت دیکھیں تو بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دیں۔