سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنائیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی صدر ڈویژن سے انسدادِ جرائم میٹنگ ہوئی ۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر، سرکل افسران،ایس ایچ اوزموجود تھے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او سندر، نواب ٹاؤن کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ ایس ڈی پی اوز بہترین سپرویژن کے ذریعے کرائم کنٹرول کریں ۔
ایس ایچ او چوہنگ کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کنٹرول کرنے کا حکم دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مجبوری میں پھنسے شہریوں کو سود خوروں سے چھٹکارہ دلوائیں، اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک ہر صورت پوراکریں۔ انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پرزیرالتواءدرخواستوں کوجلدیکسوکریں۔ ربیع الاوّل کی مناسبت سےمحافل،جلوسوں کےمنتظمین سےملاقاتیں کریں۔ایس ایچ اوزاپنی نفری کوبریف کریں ۔