ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھیلوں کے ایک بڑے  ڈیپارٹمنٹ واپڈا نے تین کھیل بند کر دیے

کھیلوں کے ایک بڑے  ڈیپارٹمنٹ واپڈا نے تین کھیل بند کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کھیلوں کے ایک بڑے  ڈیپارٹمنٹ واپڈا نے تین کھیل بند کر دیے۔ 

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے بیس بال، سافٹ بال اور نیٹ بال کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واپڈا کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے مردو خواتین کھلاڑی پریشان ہوگئے ۔ 

 تینوں کھیلوں کو جاری نہ رکھنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا، تینوں کھیلوں سے وابستہ افراد کو ڈیوٹیز پر واپس بھیج دیا گیا۔ کھلاڑیوں اور کوچز کو 18 اگست سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے فری نہ کرنے کا کہا گیا۔ 

نوٹیفکیشن میں واپڈا نے تینوں کھیل بند کرنے کے حوالے سے کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ اس سے قبل واپڈا نے پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔