ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں پتنگ فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 150 سے زائد پتنگیں برآمد

کاہنہ میں پتنگ فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 150 سے زائد پتنگیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: کاہنہ میں پتنگ فروش مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوکی ہلوکی پولیس نے نجی سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں ملزم آن لائن آرڈر پر تیار کی گئی پتنگیں سپلائی کرنے آیا تھا، پولیس نے گرفتار ملزم احمد کے قبضے سے 150 سے زائد پتنگیں برآمد کرلیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے۔