ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی شکایت، شہری کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

واپڈا اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی شکایت، شہری کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ملت پارک اچھرہ کے رہائشی عمران نے واپڈاکے احسان نامی اہلکار کے خلاف مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے کی شکایت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کرانے کی درخواست کی ہے۔

شہری عمران کی جانب سے متعلقہ حکام کو دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے بل کے معاملے میں مذکورہ اہلکار نے مبینہ طور پر اس سے رشوت طلب کی۔

درخواست کے مطابق اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ رقم دینے کی صورت میں بجلی کا بل معاف یا اس کے معاملے کو حل کروا دیا جائے گا۔

شہری کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اس سے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی، جس پر اس نے متعلقہ حکام سے رجوع کیا اور تحریری شکایت جمع کرائی۔

درخواست میں شہری عمران نے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ شکایت میں بیان کیے گئے معاملے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

 اگر الزامات درست ثابت ہوں تو متعلقہ اہلکار کے خلاف محکمانہ اور قانونی ضابطوں کے مطابق کارروائی کی جائے۔

شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کے اعلیٰ حکام شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی حقیقت سامنے لائیں تاکہ بجلی کے بلوں سے متعلق شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل ہوں اور کسی بھی صارف کو مبینہ طور پر غیر قانونی رقم دینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔