ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات آپریشن، 100 سے زائد تاجروں پر مقدمہ

شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات آپریشن، 100 سے زائد تاجروں پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کے آپریشن کے معاملے پر موچی گیٹ پولیس نے 100 سے زائد تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے مقدمہ انفورسمنٹ آفیسر ارسلان حیدر کی مدعیت میں درج کیا، جس میں دکاندار محمد ایاز، ان کے بیٹے حمزہ اور ایاز کو نامزد جبکہ 100 سے زائد تاجروں کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، پیرا فورس کا سامان چوری کرنے اور دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تاجروں اور پیرا فورس کے درمیان مزاحمت ہوئی تھی جہاں تاجروں نے بھی پیرا فورس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے موچی گیٹ پولیس کو درخواست دے رکھی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر موچی گیٹ پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔