ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز ؛ سینکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز ؛ سینکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز کے دوران سینکڑوں جرائم پیشہ و مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 کومبنگ آپریشنز کے دوران 16 ہزار 159 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 57 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ اسکے علاوہ 33 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 3577 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں سے 02 مشتبہ افراد زیرحراست ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث 645 اشتہاری، 193 عدالتی مفرور، 87 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 10 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، جبکہ 05 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ 

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔