سٹی 42 : کراچی کے علاقے کورنگی ملیر بندی سے دفن اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بارش کے دوران بند بنانے کے لئیے ہیوی مشینیں لگائیں تھیں، بند بنانے کے دوران ملیر ندی کے مقام سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ۔
برآمد ہونے والا اسلحہ اور دستی بم پرانے ہیں ۔ ایس ایس پی طارق نواز نے کہا ہے کہ دستی بم اور اسلحہ کی جانج کے لئیے بم ڈسپوزل کو بلایا گیا ہے۔