سٹی 42 : گلگت بلتستان میں مسلسل موسمیاتی تبدیلیوں سے چیلنجزکا سامناہے، ہر طرف لاحق خطرات کے باعث ڈپٹی کمشنر دیامر نے دریائے سندھ کے قریب 200 میٹر اندر داخل ہونے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہدایات دی گئی ہیں وہ دریائے سندھ سے دور رہیں محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوں، غذر میں گلیشر پھٹنے سے دریائے غذر میں مصنوعی جھیل کی شکل اختیار گیا ہے، کسی بھی وقت دریا میں سیلابی ریلا آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
عطا الرحمن کاکڑ کاکہناتھا کہ پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے ایریاز میں دریائے سندھ کے قریب لوگوں کو نہ جانے دیں،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے دریاؤں کا پانی دریا سندھ میں داخل ہوکر دیامر سے گزرتا ہے،دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے اور بہاؤ کے تیزی میں اضافہ ہونے سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔