ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم سلمان بٹ کی ضمانت منظور

 جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم سلمان بٹ کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم سلمان بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
 سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل صفائی کا مؤقف سنا کہ درخواست گزار کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ہے، جبکہ اسے 12 اپریل 2025 کو گرفتار کیا گیا اور وہ گزشتہ چار ماہ سے جیل میں قید ہے۔ وکیل نے بتایا کہ سلمان بٹ نے نومبر 2024 میں اپنی کلاس فیلو سے شادی کی تھی، جس کے بعد اپریل 2025 میں لڑکی کے لواحقین نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ نکاح خواں کی عدالت پہلے ہی ضمانت منظور کر چکی ہے، اس لیے عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرے۔دوسری جانب وکیل مدعی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوایا اور فرانزک رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات ملزم سے مطابقت رکھتے ہیں۔ مدعی اور سرکاری وکیل نے عدالت سے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم سلمان بٹ کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور رہائی کا حکم دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer