ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر محکمہ ماحولیات کی سموگ کے تدارک کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع

 لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر محکمہ ماحولیات کی سموگ کے تدارک کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدارک کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران آلودگی پھیلانے والی پانچ فیکٹریاں مسمار کر دی گئیں جبکہ آٹھ فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔
 محکمہ ماحولیات نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی چار فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیے۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 560 فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 61 فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز اپنی ٹیم کی ان کارروائیوں اور مجموعی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔ عدالت نے پہلے ہی واضح کر رکھا ہے کہ سموگ کے تدارک کے لئے حکومتی اداروں کو ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
, لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی یہ کارروائیاں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور شہریوں کو صاف فضا فراہم کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer