علی ساہی:پنجاب پولیس کی وردی کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، وردی کا بجٹ 68 کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا .
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال 1لاکھ 39یونیفارم کی خریداری نہ ہوسکی،رواں سال سوا2لاکھ کے قریب یونیفارمز خریدی جائیں گی،مجوزہ بجٹ سے ٹی شرٹس،جیکٹس،شوز ودیگرسامان بھی خریدا جائےگا۔ْ
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کےحکم سےرواں ماہ پری کوالیفکیشن کا آغاز کردیا جائےگا،پری کوالیفکیشن کیلئےاگلےایک دوروزمیں اشتہار بھی جاری کردیا،جائےگا،رواں مالی سال میں خریداری کیلئےایس او پیز میں معمولی تبدیلی کی گئی ،خریداری کا عمل مکمل کرکے متعلقہ افسران واہلکاروں کو2 دو یونیفارمز و دیگر سامان فراہم کیاجائیگا۔