ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیرِاعلیٰ کا رنگ روڈ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ ازسرِنو شروع کرنے کا فیصلہ

 وزیرِاعلیٰ کا رنگ روڈ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ ازسرِنو شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:رنگ روڈ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیرِاعلیٰ نے منصوبے کو ازسرِنو شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ شہریوں کو جدید سہولیات اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پہلےفیزمیں نیازی چوک سےہربنس پورہ تک کی بیوٹیفکیشن ہوگی،صوبائی وزیرسی اینڈڈبلیوملک صہیب احمدبھرتھ کوٹاسک تفویض کیا گیا،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ،رنگ روڈاتھارٹی پہلافیزمکمل کرےگی،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے بھی پہلےفیزمیں کام کریگی۔

رنگ روڈبیوٹیفکیشن پروجیکٹ کیلئےفنڈزکوسپانسرزسے معاونت لی جائےگی،رنگ روڈکی لائٹس کو100فیصدفعال، رہنمائی سائن بورڈزکوری ڈیزائن کیا جائیگا،اطراف کی عمارتوں کومختلف جازب نظربنانےکیلئےپینٹ کیاجائےگا،رنگ روڈکےاطراف میں مقامی وسدابہارپودوں کوشجر کاری مہم کاحصہ بنایاجائیگا،دوسرے فیز میں ہربنس پورہ سے اڈا پلاٹ تک بیوٹیفکیشن مکمل کی جائے گی۔