ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید

کوئٹہ؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین :  باچاخان چوک پشین میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عنایت اللہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے، موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عنایت اللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

 پشین پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔