ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

  300 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر ریکارڈ 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہوگئی ہے۔

  آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں 2 ہزار 512 ڈالر فی اونس پر برقرار رہنے کے باوجود مقامی سطح پر زیادہ نرخ جاری کیے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔