پاک فوج نے ایک انتہائی دشوار اور پیچیدہ آپریشن کر کے بچوں اور استاد کی جان بچائی، حمزہ شہباز

پاک فوج نے ایک انتہائی دشوار اور پیچیدہ آپریشن کر کے بچوں اور استاد کی جان بچائی، حمزہ شہباز
کیپشن: Hamza Shahbaz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ قوم ان بہادر جوانوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر اس پہاڑی علاقے میں لوگوں کو ریسکیو کیا۔

بٹگرام کیبل کار ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ریسکیو آپریشن بخیر و خوبی مکمل ہوا۔ پاک فوج نے ایک انتہائی دشوار اور پیچیدہ آپریشن کر کے بچوں اور استاد کی جان بچائی۔ زمانہ امن ہو یا جنگ پاک فوج ملک کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔ اللہ تعالی پاکستان کو تمام آفات اور ناگہانی حادثات سے محفوظ رکھے۔