نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملک کی اقتصادی، معاشی اور معاشرتی صورتحال، بین المذہبی ہم آہنگی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے نگران وزیر اعظم کی توجہ کراچی میں حد بندی کے مسئلے اور پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔ 

وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل کو ہر ممکنہ طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔ 

ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر شامل تھے۔