ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات
کیپشن: Anwar-ul-Haq Kakar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی۔ 

سینیئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد نے نگران وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،سابق وفاقی وزیر سید امین الحق ،خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔ 

ایم کیو ایم کی جانب سے نگران وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں آئندہ انتخابات سے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔