شہری چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں کی پیشگوئی

شہری چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا،جس کے نتیجے  میں  اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب کی مون سون ہوائیں اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، جو موسلا دھار بارشوں کی سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری ،گلیات ،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات ،سیالکوٹ،نارووال، قصور، شیخوپورہ ،چترال میانوالی،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  25 اور 26 اگست کو ڈی جی خان، راجن پور، ژوب، قلات اور خضدار میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔سیاح حضرات محتاط رہیں ،آندھی اورجھکڑ سے کمزور انفرا اسٹرکچرز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پرآگیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 149ریکارڈ کی گئی، شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، آج موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر کا آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔