ذائقے میں لذیذ انگور کے حیران کن طبی فوائد  

انگور،وٹامنز،منرلز، غذائی اجزا ،قوت مدافعت،کینسر،سٹی42
کیپشن: Grapes benefits,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگور صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

انگور میں موجود اجزا عمر بڑھنے سے سامنے آنے والی علامات اور دیگر جلدی مسائل کی روک تھام کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود ایک جز resveratrol کیل مہاسوں کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔

انگور میں بہت سے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں اور ایک کپ انگور یا 150 گرام انگور کے اندر 104 کیلوریز، 27.3 کاربس، 1.1 گرام پروٹین، چکنائی 0.2 گرام، فائبر 1.4 گرام، وٹامن سی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا 27 فیصد اور وٹامن کے روزانہ کی مقدار کا 28 فیصد، تھیامین، پوٹاشیم اور کاپر وغیرہ انگور کو صحت کے لیے انتہائی مفید بنا دیتے ہیں۔

انگور میں پودوں سے حاصل ہونے والے ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو بہت سے کینسر سے بچاتے ہیں۔ انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکٹھا ہونے سے روکتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، دوران خون بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔

100 گرام انگوروں میں 191 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، پوٹاشیم کا استعمال جسم کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جیسے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا، کولیسٹرول اور دل کی صحت کو بہتر بنانا وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم پیٹ میں گیس یا پھولنے کے مسئلے سے نجات میں بھی مدد دینے والا جز ہے، یعنی انگور پیٹ میں گیس کے مسئلے سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے۔