سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا،فی تولہ،سندھ صرافہ ایسوسی ایشن،عالمی بازار،سٹی42
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3550 روپے اضافہ ہوا ہے  جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1729 ڈالر فی اونس ہے۔

 واضح رہے کہ  انٹربینک میں ڈالر بھی پھر مہنگا  ہو گیا، ڈالر کی قدر میں 85 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 215 روپے سے تجاوز کرگیا ۔فاریکس ڈیلرز  کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 214.65 روپے سے  بڑھ کر 215.50 روپے پر جاپہنچا ۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 214 روپے تک ٹریڈ ہوا۔ماہرین کےمطابق ہفتے کے پہلے روز طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان ہے۔