عمران خان کیلئے نئی مشکل ، پیپلزپارٹی نے بڑافیصلہ کرلیا

PPP ,PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان پیپلزپارٹی نے عمران خان کے بنی گالا گھر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کی مقامی قیادت کیس کو عدالتوں میں لے جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء سبط حسن بخاری کی 24 نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے اختیارات کا ناجائز فایدہ اٹھایا ۔ عمران خان نے بنی گالا کی اصل قدرتی حثیت کو ذاتی مفاد کے لئے خراب کیا ، رہائشگاہ چراغاں تھی جہاں تعمیرات غیر قانونی ہیں ۔

اس کے علاوہ عمران خان کا بنی گالا گھر شملات دے ہے جو غیر قانونی ہے ۔چئیرمین پی ٹی آئی نےپیسے دے کر زون بھی تبدیل کرایا ، گھر کو زون 4 میں غیر قانونی طور پر تبدیل کیا گیا ۔

عمران خان کے گھر کی سڑک زون 3 میں ہے اور گھر 4 میں یہاں قانون اپنا راستہ لے گا۔