بلاول بھٹو نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا

Bilawal Bhutto Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث دورہ منسوخ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو جرمنی، ڈنمارک، سوئیڈن اور ناروے کے دورے پر روانہ ہونا تھا، وزیر خارجہ کا دورہ ان ملکوں کے ساتھ مشاورت کے بعد دوبارہ طے کیا جائے گا۔

 دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے27 اگست تک بند رہیں گے۔