دنانیر کا ٹک ٹاکر عائشہ کیساتھ ہونیوالے افسوسناک واقعے پر برہمی کا اظہار

Dananeer
کیپشن: Dananeer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (سٹی42) سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ و ماڈل دنا نیر نے مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو ٹک ٹاکر عائشہ کیساتھ ہونیوالے بدسلوکی کے افسوس ناک واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پاوری گرل دنا نیر مبین نے اپنے انسٹا گرم اکاؤنٹ کی سٹوریز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس وا قعے پر مردوں کی ہونے والی تربیت کو تشویش ناک قرار دیا ہے, دنا نیر مبین نے اپنی سٹوری میں لکھا ہے کہ کیوں کہ سب ہی اس موضوع پر بات کر رہے ہیں اسی لئے وہ بھی کچھ کہنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ہماری ریاست ایسے مردوں کو سزائیں کیوں نہیں دیتی ہے، ایسے مردوں کو عبرت کا نشان یا مثال کیوں نہیں بنایا جاتا ہے۔

دنا نیر مبین نے کہا کہ پاکستان میں لڑکوں کے والدین ان کی کیسی تربیت کر رہے ہیں، مردوں کو عورتوں کی عزت کرنا کیوں نہیں سکھایا گیا، اسلام نے مرد اور عورت دونوں کو برابر کے حقوق دیئے ہیں, ہماری حکومت اسلام کی جانب سے عورت کو دیئے گئے حقوق کیوں نافذ نہیں کر رہی ہے؟۔

واضح رہےکہ مینار پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیئے، ہوا میں بال کی طرح اُچھالتے رہے،گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم  کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی،  ٹک ٹاکرعائشہ اکرم بیگ کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا، پولیس اب تک 66 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer