ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام

بیرون ملک منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) اینٹی نارکوٹکس فورس کی لاہور ائیرپورٹ کارگو شیڈ میں  کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

اے این ایف حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو آفس میں کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ پارسل میں سےلاکھوں روپے مالیت کی ہیروئین برآمد کر لی، پارسل سے برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار 868 گرام ہے۔ پارسل سکائی نیٹ کورئیر کے ذریعے لندن بجھوائی جانی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ زنانہ پرسوں میں چھپایا گیا تھا، پارسل وقار یونس جو راولپنڈی کا رہائشی ہے کی جانب سےلندن  میں محمود بٹ کے لئے بک کیا گیا تھا۔ پارسل کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی  گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer