لڑکی کا جنس تبدیل کروا کر لڑکا بننے کی خواہش,عدالتی حکم نامہ جاری

لڑکی کا جنس تبدیل کروا کر لڑکا بننے کی خواہش,عدالتی حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ہائیکورٹ نےلڑکی کی جنس تبدیلی کیس میں متعلقہ محکمےکےسینئرافسر کو طلب کرلیا، عدالت نےچیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری صحت سمیت دیگرفریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس جواد حسن نےصباء نامی لڑکی کی درخواست پر تحریری عبوری حکم جاری کیا،جس میں کہاگیا ہے کہ جنس تبدلی کا معاملہ حساس ہے،درخواست آئین کےآرٹیکل 199 کےتحت دائر کی گئی ہے،درخواست گزار کے مطابق ٹرانسجنڈر پرسنزایکٹ کے تحت تبدیلی جنس کی جاسکتی ہے،پنجاب حکومت کا لاء افسرآئندہ سماعت پرعدالت کی معاونت کرے،متعلقہ محکمےکا قانون سےآگاہی رکھنے والا سینئرآفسیرآئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں جبکہ درخواست گزار وکیل بھی آئندہ سماعت پر تیاری کےساتھ پیش ہو۔

درخواست گزارنامی لڑکی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں چوہدری محمد شریف کےگھرلڑکی کی حیثیت سےپیدا ہوئی،اس وقت عمر تیس سال ہے،شروع سے ہی مردانہ خصوصیات کا ظاہر ہونا شروع ہوگئیں،کافی عرصے سےخود کو مرد کے طور پر معاشرے میں متعارف کرا رہی ہوں،ابتدائی طور پر زنانہ خصوصیات ختم کرانےکےلیےآپریشن بھی کرایا،زنانہ خصوصیات کےباعث کافی پریشان ہوں،ایکسپرٹ ڈاکٹرز نے نجی ہسپتال سےآپریشن کرانےکا مشورہ دیا،ہسپتال سےجنسی تبدلی کاآپریشن کرانے کے لیےرابطہ کیا،ڈاکٹرز آپریشن نہیں کررہے،ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت تبدیلی جنس کےلیےآپریشن کرانے کا قانونی حق رکھتی ہوں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہسپتال کے ڈاکٹرز کوجنسی تبدیلی کےلیےآپریشن کرنے کا حکم دے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر جسٹس جواد حسن نے صباء نامی لڑکی کی درخواست پر سماعت کی تھی، درخواست گزار کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا کہ اس وقت عمر تیس سال ہے، شروع سے ہی مردانہ خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔قبل ازیں ایک ایسا ہی واقعہ  رونماں ہوچکا ہے جہاں ٹیکسلا کی رہائشی دو لڑکیوں نے آپس میں شادی کی تھی,عاصمہ بی بی نے اپنی جنس تبدیل کرواکر شناختی کارڈ میں اپنا نیا نام آکاش رکھا تھا، دونوں نے عدالت میں پیش ہوکر کورٹ میرج کی تھی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer