ابرارالحق کو ایک اور اعزاز حاصل

ابرارالحق کو ایک اور اعزاز حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کے نامور گلوکار اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنماابرارالحق چھا گئے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا،اپنی خوبصورت آواز  کی وجہ سے ان کویوٹیوب کا سلور پلے بٹن مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور چئیرمین ہلال احمر ابرار الحق نے سیاست کے ساتھ ساتھ موسیقی کی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوایا، دنیا بھر میں موجود ان کے مداح ابرار الحق کی سحر انگیز آواز سن کر خیالات میں ڈوب جاتے ہیں، گلوکار نے مداح سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا، ابرار کا کہناتھا کہ  انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن سے نوازا گیا ہے۔’الحمداللہ، آج میں نے یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن وصول کیا ہے۔

 چئیرمین ہلال احمر ابرار الحق  نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ابرارالحق بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے تھے،  انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کورونا کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد بھی وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر پاکستان اور اپنی فلاحی تنظیم سہارا کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں۔
 یار رہے کہ پاکستان کے متعدد گلوکار قبل ازیں گولڈن پلے بٹن بھی حاصل کرچکے ہیں، یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer