سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دو مختلف کیسز میں خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان نے لڑکیوں سے تصاویر اور ویڈیوز لیکر انہیں بلیک میل کررہے تھے۔     

ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دو مختلف درخواستیں موصول ہوئیں جس کی انکوائری کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی اور ملزمان عقیل اور حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حمزہ نامی نوجوان لڑکی سے دوستی ختم ہونے کے بعد اس کے بھائیوں اور خاوند کو لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بھجوا رہا تھا جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور حمزہ کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح شکیل کی گرفتاری کے بعد اس کے قبضے سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔