تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: گجر پورہ پولیس کی کامیاب کارروائی، تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، ملزمان سےلاکھوں روپے مالیت کی38 کلو کے قریب منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف سے5 منشیات فروش پکڑے ہیں، گجرپورہ پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑی، ملزمان سے 38 کلوکےقریب منشیات برآمد کی گئی۔

ایس پی دوست محمد کھوسہ نے مزید بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ کوہاٹ سے ملزمان منشیات کی بھاری کھیپ لاہورلا رہے ہیں جن کو ناکہ بندی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پہلے بھی تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرتے رہے ہیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer