ویب ڈیسک : آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر گاڑی چلانے والوں کا اب چالان نہیں بلکہ مقدمہ درج ہوگا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ شہر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے علاوہ 30 ہزار کیمرے تھے جو اب 40 ہزار ہوچکے ہیں، تاجروں کو کہوں گا کہ مزید کیمرے خود بھی لگائیں تاکہ مانیٹرنگ نظام بہتر ہو۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ای چالان کی رقم پنجاب کے ای چالان کے برابر رکھی ہے، پنجاب میں اب اس کی رقم میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔